دانیہ شاہ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

دانیہ شاہ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ نےاگلے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایک مقامی انٹرویو میں ان کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا کہ دانیہ شاہ اگلا الیکشن لڑیں گی، جبکہ انہوں نے خود کے الیکشن لڑنے کا بھی عندیہ دے دیا۔
انتخابی حلقےسے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ لودھراں سے قومی اسمبلی کا اور وہ شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے۔
حکیم شہزاد نے دعوی کیا کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں وہ ملک میں صدارتی نظام لائیں گے۔اور یہ صرف گپ نہیں ہے۔ بلکہ ہم مشہور لوگ ہیں جو کہیں گے، وہ کر کے بھی دکھائیں گے۔
نواز شریف، عمران خان اور زرداری میں سے وہ کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گے ۔ حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ایک صحافی نے مجھ سے اس بارے میں پوچھا تھا تو میرا یہی جواب تھا کہ میں ان تینوں میں سے کسی کے ساتھ نہیں، بلکہ اپنے ساتھ بیٹھوں گا، کیونکہ میں بھی ایک رہنما کی طرح ہوں، میں کسی کے پیچھے کیوں چلوں۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ مرحوم لیاقت حسین کی تیسری بیوی تھیں اور انہوں نے اب 30 جولائی کو حکیم شہزاد سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

Views= (417)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین