دوسری شادی میرا حق ، جب کوئی اچھا پارٹنر ملا تو ضرور کروں گی: صائمہ قریشی
Aug 9 2024 | ویب ڈیسک
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ صائمہ صدیقی نے دوسری شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
صائمہ قریشی نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے ان سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔
اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بھی زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہیے اور اس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے۔
اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہوں گی میں ایک رشتے کے بعد زندگی میں آگے نہیں بڑھوں گی، لیکن ابھی میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے البتہ اگر کوئی بہتر انسان میری زندگی میں آتا ہے تو کیوں نہیں، یہ حق مجھے اللہ نے دیا ہے اس میں کوئی برائی نہیں ہے، فی الحال میری توجہ خود پر، اپنے بچوں اور اپنے کام پر ہے۔
کیا دوسری شادی کرنے پر بچے سپورٹ کرتے ہیں؟ میزبان کا اداکارہ سے سوال
دوسری شادی پر بچوں کی سپورٹ کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ میرے تینوں بچے مجھ سے سوال کرنے لگ جاتے ہیں لیکن اس موضوع پر بچوں سے زیادہ بات نہیں ہوتی، میرا بڑا بیٹا مجھے سپورٹ کرتا ہے اور کہتا ہے یہ آپ کی زندگی ہے جس چیز میں بھی آپ خوش ہیں میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
Views= (589)
Join on Whatsapp 1 2