ارینج میرج یا پسند کی شادی؟ پاکستانیوں کے رجحان پرگیلپ سروے رپورٹ جاری

عوامی آرا جاننے والے ادارےگیلپ پاکستان نے ملک میں شادیوں کے رجحان سے متعلق سروے جاری کردیا۔
سروے کے مطابق پاکستان میں گھر والوں کی مرضی سے شادی کا رواج عام ہے، سروے میں سامنے آیا کہ81 فیصد پاکستانیوں نے ارینج میرج کی جب کہ 18 فیصد نے پسند کی شادی کرنےکا کہا۔
گیلپ پاکستان کے مطابق ارینج میرج کرنے والوں میں لڑکیوں کی شرح زیادہ ہے، 85 فیصد لڑکیوں نے ماں باپ کی خواہش پر شادی کی جب کہ 14 فیصد نے اپنی پسند سے شادی کرنے کو ترجیح دی۔
سروے کے مطابق لڑکوں میں77 فیصد نے والدین کی بات مانی جب کہ 22 فیصد نے اپنی مرضی سے شادی کرنےکا کہا۔
پسندکی شادی کرنے والوں میں 30 سال تک کی عمر تک کے نوجوانوں کی شرح 21 فیصد نظر آئی۔ اس کے برعکس ارینج میرج کا سب سے زیادہ 50 سال سے زائد عمر کے پاکستانیوں نےکہا۔
89 فیصد افراد نے والدین کی پسند کو ترجیح دی جب کہ 10 فیصد نے ذاتی پسند کو والدین کی رائے پر فوقیت دی۔

Views= (223)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین