خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت میں اہم پیشرفت

معروف ڈرامہ نگار اور رائٹر خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل زین علی قریشی اور مدثر چوہدری نے دلائل دیے۔ بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ ملزمہ آمنہ عروج نے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کا معاملہ جولائی کے آغاز میں سامنے آیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریبا تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ بعد ازاں ڈراما ساز کی آمنہ عروج کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں اور پولیس نے اس پر بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ آمنہ عروج اور ان کے دیگر ساتھی ملزمان ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، 17 اگست کو ملزمان کو مزید 15 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

Views= (296)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین