’ایک ہفتے کیلئے سورج غائب، ٹائم ٹریولر کی رواں سال سے متعلق 5 حیران کن پیشگوئیاں

مستقبل میں 647 سال آگے سے آنے کا دعویٰ کرنے والے ایک ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ”ٹائم ٹریولر“ ہے جو انسانوں کو رواں برس رونما ہونے والے پانچ واقعات سے خبردار کرنے آیا ہے۔
ٹک ٹاک پر ”اینو ایلارک“ (Eno Alaric) نامی اس ٹک ٹاکر کا یوزر نیم ”@radianttimetraveller“ ہے، جہاں اس کے 9 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پیشگوئیاں پوسٹ کرتا رہتا ہے۔
اس ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو میں زمین پر خلائی مخلوق کی آمد، جڑواں سیاروں کی زمین سے ٹکر اور تیسری عالمی جنگ کے آغاز کے بارے میں بھی خبردار کیا تھا۔
اپنی تازہ ترین پوسٹ میں اس نے پانچ ایسے حیرت انگیز واقعات کی پیشگوئی کی ہے جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ سال 2024 کے اختتام سے پہلے رونما ہوں گے۔
مذکورہ ٹک ٹاکر اپنی ہر ویڈیو کی شروعات میں کہتا ہے کہ ’آپ میں سے بہت سے لوگوں کو اب بھی یقین نہیں ہے کہ میں ایک حقیقی ٹائم ٹریولر ہوں‘۔
جس کے بعد وہ آنے والے واقعات کے بارے میں حیران کُن پیشگوئیاں کرتا ہے۔

Views= (284)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین