حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ہاتھ میں موجود چھڑی معمہ بن گئی
Sep 17 2024 | ویب ڈیسک
عیسائیوں کی قدیم پینٹنگز میں عیسٰی علیہ السلام کے ہاتھ میں موجود چھڑی معمہ بن گئی۔ بائبل میں درج ہے کہ عیسٰی علیہ السلام مُردوں کو زندہ کردیا کرتے تھے۔
بائبل میں یہ بھی لکھا ہے کہ عیسٰی علیہ السلام نے اس کے لیے صرف آواز استعمال کی۔ قدیم پینٹنگز میں عیسیٰ علیہ السلام کو چھڑی تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ (نعوذ باللہ) جادو بھی جانتے تھے۔
روم اور کیتھولک عیسائیوں کے دیگر مقدس مقامات پر ایسی متعدد پینٹنگز پائی گئی ہیں جن میں عیسٰی علیہ السلام کو چھڑی تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بائبل میں درج روایات کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام کے بہت سے معجزے ہیں۔
بہت سے تاریخ دانوں کا دعوٰی ہے کہ ابتدائی دور کے عیسائی چھڑی کی بنیاد پر عیسٰی علیہ السلام کو (نعوذ باللہ) جادوگر کے روپ میں بھی دیکھنے کے عادی تھے۔
چینٹر کالج ین ڈینولے، کینٹکی میں مذہبی پروگرام کے سربراہ لی جیفرسن کہتے ہیں کہ یہ لوگ صبح جمع ہوکر شراب پیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو خون ہے۔ روٹی کھاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ گوشت ہے۔
سب سے زیادہ قابلِ احترام سمجھے جانے والے فن پارے چوتھی صدی عیسوی میں تیار کیے گئے اور یہ روم میں وِیا ایناپو کے مقبرے سے دریافت ہوئے۔
Views= (227)
Join on Whatsapp 1 2