خود سے شادی کرنیوالی ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی، آخری پیغام بھی چھوڑ گئی
Sep 29 2024 | ویب ڈیسک
خود سے شادی کرنے والی 26 سالہ ترک ٹک ٹاکر نے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
خاتون ٹک ٹاکر نے بغیر پارٹنر کے خود سے شادی کر کے انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کی تھی، ترکی میں اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کبرا آیکت نامی ترک ٹک ٹاکر کو آخری ویڈیو میں اس کو گرنے سے قبل اپارٹمنٹ کی چھت کی صفائی کرتے دیکھا گیا تھا۔
ترک میڈیا کے مطابق خاتون کی لاش کے پاس سے خودکشی کا خط بھی برآمد ہوا ہے۔
نوٹ میں آخری پیغام میں لکھا تھا کہ میں نے سب کچھ آزما لیا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں وزن بڑھا پاؤں گی، میرا وزن روزانہ ایک کلو کے حساب سے کم ہو رہا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کروں، مجھے فوری وزن بڑھانا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کبرا آیکت کی موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ تدفین ان کے آبائی گاؤں میں کی جائے گی جہاں اس کے والدین رہائش پزیر ہیں۔
کبرا آیکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے دو لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں،۔ ٹک ٹاکر نے وزن بڑھانے کے لیے اپنی جدوجہد کے بارے میں کئی پوسٹیں بھی کی تھیں۔
سال 2023 میں کبرا آیکت اس وقت سب سے زیادہ پہچانے جانے والے چہروں میں سے ایک بن گئی تھی جب انہوں نے بغیر پارٹنر کے شاندار ’شادی‘ کا انعقاد کیا تھا۔
Views= (260)
Join on Whatsapp 1 2