یکم اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟
Sep 30 2024 | ویب ڈیسک
ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد حالیہ دنوں میں اڑھائی ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں قیمت 72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ ستمبر میں تیل کی قیمتوں میں 7 روپے کی کمی کی وجہ سے حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ تاہم، حالیہ اضافے سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہونے یا قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
واضح رہے حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا، مگر پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر کی پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے، اور حتمی فیصلہ 30 ستمبر کی رات ہوگا۔
یکم اکتوبر 2024 سے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.11 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔ موجودہ قیمتیں برقرار رہنے کی صورت میں، پیٹرول کی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر، جبکہ ڈیزل کی قیمت 247.58 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ یہ تخمینے تیل کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پر منحصر ہیں۔
Views= (166)
Join on Whatsapp 1 2