ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی سندور کیوں لگائے رکھتی ہیں؟

بھارت کی معروف اداکارہ ریکھا ہر وقت اپنی مانگ میں سندور لگائے رکھتی ہیں۔ یہ بات بہت سوں کے نزدیک انتہائی حیرت انگیز ہے کیونکہ وہ اس وقت بیوگی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔
1990 میں ریکھا نے دہلی کے معروف صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی تھی۔ شادی کے صرف سات ماہ بعد مکیش اگروال نے خود کشی کرلی تھی۔
تب سے اب تک ریکھا نے شادی نہیں کی مگر پھر بھی وہ مانگ میں سندور لگائے رکھتی ہیں۔
ہندو دھرم کے رسم و رواج کے مطابق بیوہ دوسری شادی بھی نہیں کرسکتی اور اپنی مانگ میں سندور بھی نہیں لگاسکتی۔ ریکھا نے بارہا اس سوال کا جواب دیا ہے کہ وہ مانگ میں سندور کیوں لگاتی ہیں۔
معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں مانگ میں سندور لگانا بہت اچھا لگتا ہے اور ا س سے اُس کی دل کشی بھی بڑھتی ہے۔
یاد رہے کہ مکیش اگروال سے قبل ریکھا نے اداکار آں جہانی ونود مہرا سے شادی کی تھی۔
کسی زمانے میں ریکھا اور امیتابھ بچن کا افیئر بھی چلا تھا۔ دونوں کی جوڑی اسکرین پر ہٹ تھی۔ چند فلموں میں ساتھ کام کرنے کے دوران اُن میں غیر معمولی قربت پیدا ہوگئی تھی۔
دونوں کے بہت سے مداحوں کا اب بھی یہ خیال ہے کہ ریکھا اپنی مانگ میں امیتابھ بچن کے نام کا سِندور لگاتی ہیں۔

Views= (587)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین