سارہ خان نے ڈراموں میں رونے کی وجہ بتادی

سارہ خان ایک خوبصورت اور بہترین ادا کارہ ہیں، جن کے کریڈٹ میں کئی ہٹ ڈرامے جاتے ہیں۔ سارہ خان کے انسٹاگرام پر سوشل میڈیا پر 12 ملین فالوورز ہیں۔ وہ اکثرڈراموں میں رونے دھونے والے کردارادا کرتی ہیں۔
سارہ خان اس وقت برطانیہ میں ہیں جہاں وہ فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی متعدد تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔
برطانیہ میں ہونے والی ایک ملاقات اور استقبالیہ سیشن میں سارہ خان نے ڈراموں میں رونے کے بارے میں کھل کر بات کی۔
ڈراموں میں رونے کے مناظرفلمبند کرنے کے بارے میں سارہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ شو اس لیے کیا کیونکہ میں یہ دکھانا چاہتی تھی کہ میں رونے کے علاوہ کچھ اور کرسکتی ہوں۔ میں زیادہ تر اداس کردار کرتی ہوں، لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی۔
سارہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہدایت کار اکثر مجھ سے کہتے ہیں کہ سارہ برائے مہربانی آپ اپنے ساتھ ہونے والے کسی افسوسناک واقعے کے بارے میں سوچیں اور اپنے آپ کو اس سے منسوب کرنے کے بعد روئیں’، لیکن میں رو نہیں سکتی اور ان کو میرا یہی جواب ہوتا ہے کہ میری زندگی میں بہت سے افسوسناک واقعات ہوئے ہیں لیکن مجھے رونے کا دل نہیں کرتا۔ اسلئے ڈراموں میں آنسو لانے کے لیے میں ہمیشہ رونے کےمصنوعی حربے استعمال کرتا ہوں۔

Views= (595)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین