گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

کراچی میں گرل فرینڈکابرگرکھانےپر دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کے واقعہ کی تفتیش مکمل کر لی گئی ۔ تحقیقاتی رپورٹ آج نیوز نے حاصل کرلی۔
ڈیفنس میں8فروری کوجج کےبیٹےعلی کیریوکو کے قتل کیس کی تفتیش مکمل کر لی گئی ۔ رپورٹ میں پولیس افسرکےبیٹے کو قصوروار قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم دانیال نے8 فروری کوشازیہ کوگھربلایا تھا، ملزم دانیال کے ساتھ گھرمیں دوست علی کیریو اوربھائی احمر بھی موجودتھے، ملزم دانیال نے 2 برگر آرڈر کئے۔ جس پر مقتول علی کیریو نے ملزم کی جانب سے آڈر کیا ایک برگرآدھا کھالیا، جس پر ملزم دانیال آپے سے باہر ہوگیا، گارڈکی رائفل سےفائرنگ کر دی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سےعلی کیریو زخمی ہوا اور اسپتال جاتےدم توڑگیا، پولیس نے کیس میں ایس ایس پی نذیر میربحر کے بیٹے دانیال کو گرفتارکر لیا گیا ۔ ملزم دانیال نذیرمیربحرجیل میں ہے۔

Views= (123)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین