کراچی حملہ : ڈبل روٹی سپلائی کرنیوالی گاڑی نے غیر ملکیوں کی جان بچائی

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیو ں پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دھماکے کے وقت اچانک ڈبل روٹی سپلائی کرنیوالی گاڑی بھی آگئی تھی۔
سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزو ایکٹ اور دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے میں ہلاک دہشتگرد، سہولت کار، کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کےسرغنہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
دہشت گرد حملہ، مقابلہ، بی ڈی ایس کو ملنے والے شواہد ایف آئی آر کے متن کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کالعدم علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت اچانک ڈبل روٹی سپلائی کرنے والی گاڑی سامنے آگئی تھی۔ ڈبل روٹی کی گاڑی کے باعث غیر ملکی محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق ڈبل روٹی سپلائی وین درمیان آنےسےغیرملکی محفوظ رہے، اسپیڈبریکرکی وجہ سےغیرملکیوں کی وین کی رفتارکم تھی۔

Views= (146)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین