امبانی نے تینوں خانز کو ایک ساتھ نچا دیا

آننت امبانی کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں تینوں بھارتی خانز ایک ساتھ جلوہ گر ہوتے دکھائی دیے ہیں، بالی ووڈ کے اداکار اس موقع پر خوش دکھائی دے رہے تھے۔
مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں جہاں فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی ہے، وہیں بالی ووڈ کے تینوں خانز، عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں۔
اسٹیج پر رقص کی پرفارمنس کے دوران عامر، شاہ رخ اور سلمان خان دلچسپ انداز میں ایک دوسرے کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ناچتے دکھائی دیے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور تامل گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر عامر، سلمان اور شاہ رخ رقص میں مگن ہیں۔ جبکہ سلمان خان کے مقبول ڈانس اسٹیپ کو فالو کرتے ہوئے عامر خان اور شاہ رخ خان نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔
دوسری جانب شاہ رخ خان کے رومانوی اسٹیپ جس میں اداکار ہاتھ کھول کر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں، اسٹیج پر عامر اور سلمان نے بھی شاہ رخ خان کے اس اسٹیپ کو کرتے دکھائی دیے۔
جبکہ دوستی سے متعلق گانے پر بھی تینوں اداکار کندھے سے کندھا ملا کر رقص کرتے دکھائی دیے ہیں۔
اپنے دلچسپ انداز کے باعث حاضرین محفل کی داد بھی وصول کر رہے ہیں، اس موقع پر عامر خان نے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جبکہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ساہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔

Views= (1)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین