ملائیشیا میں منعقدہ "مس گلوبل ایشیا 2024" مقابلہ حسن میں سعودی عرب کی شرکت

سعودی عرب نے پہلی بار خواتین کے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔
سعودی عرب میں خواتین کی کاروباری زندگی میں شمولیت،گاڑی چلانے اور فلموں اور کنسرٹس جیسے پروگراموں میں شرکت جیسی اصلاحات کرنے والے ولی عہد شہزادہ سلمان نے ایک اور نئے فیصلے پر دستخط کیے ہیں۔
شرعی قانون کے تحت چلنے والے ملک میں پہلی بار کسی خاتون نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔
رومی القحطانی نامی نوجوان دوشیزہ نے ملائیشیا میں منعقدہ "مس مسز گلوبل ایشیا 2024" مقابلہ حسن میں سعودی عرب کی جانب سے حصہ لیا۔
مقابلہ حسن میں 12 ممالک اور خطوں کے 25 مدمقابل شریک ہوئے، جن میں آسٹریلیا، بورنیو، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، تھائی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، سعودی عرب، ویتنام، بنگلہ دیش، میانمار اور ملائیشیا شامل ہیں۔
یہ مقابلہ Dyan Shane Mag-Abo نے جیتا، جنہوں نے فلپائن کی نمائندگی کی تھی ۔

Views= (64)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین