ثنا جاوید کی سالگرہ پر شعیب ملک کا شاندار سرپرائز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
25 مارچ کو ثنا جاوید نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر اُن کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک نے اُنہیں رومانوی سرپرائز دے کر خوش کردیا۔
ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک نے اہلیہ کو سرپرائز دینے کے لیے رومانوی تھیم کی سجاوٹ کی۔
سالگرہ کی تھیم کے لیے قومی کرکٹر نے سیاہ اور سُرخ رنگ کا انتخاب کیا، اُنہوں نے ان دو رنگوں کے غباروں سے سجاوٹ کی اور ساتھ ہی ثنا جاوید کو سُرخ گلاب کے پھولوں کا خوبصورت گلدستہ بھی دیا۔
ثنا جاوید نے سالگرہ کی تھیم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔

Views= (83)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین