مسلم لیگ ن کی خاتون ایم پی اے اسمبلی فلور پر گر پڑیں؛ ویڈیو وائرل

ایوان اقبال میں پنجاب حکومت کا 41 واں اجلاس جاری ہے۔ جہاں آج ایک مرتبہ پھر ایک اور ایم پی اے گر کر زخمی ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ایم پی اے ربیعہ نصرت پاؤں مڑنے کے باعث اسمبلی فلور پر گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ جس کے فوری بعد ریسکیو 1122 کے عملے کو بلایا گیا۔ جنہوں نے خاتون ایم پی اے کو طبی امداد فراہم کی۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں ٹوئٹر صارف نے ویڈیو کی کیپشن میں تحریر درج کی ہےکہ اس سے پہلےایک فیصل آبادی ایم پی اے گر گیا تھا۔ یہ اتنا گر کیسے رہے ہیں؟
واضح رہے کہ دو روز قبل فیصل آبادکےممبر صوبائی اسمبلی میاں حامد رشید ایوان میں گر گئے تھے،یاں حامد رشید پاؤں مڑنے کے باعث نیچےگر ے،ممبر اسمبلی کے گرنے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی روک دی گئی تھی۔

Views= (1247)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین