کورونا کی پانچویں لہر: مثبت کیسز کے بعد اموات میں بھی اضافہ، 23 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد انتقال کر گئے اور 7678 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59343 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7678 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.94 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29065 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 تک پہنچ چکی ہے۔
کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد کے قریب پہنچ گئی
کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 50 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز شہر میں 6 ہزار 760 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 149 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
حکام محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 47.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
حیدرآباد میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 17.27 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے۔
عدالتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔
تین شہروں میں اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد
چھ ماہ بعد کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ مثبت کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ آج سے تین شہروں میں اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کو مانیٹر کر کے اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جمعے کو بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات ہزار 678مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
جمعرات کو ملک میں کورونا کا شکار ہونے والے 23 افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ اس وقت 961 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہیں
وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ساتھ حیدرآباد میں اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اسلام آباد بھر میں ان ڈور ڈائننگ پر 21 جنوری سے مکمل پابندی رہے گی۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ان ڈور ڈائننگ پر عائد پابندی کا اطلاق 24 جنوری کے بجائے 21 جنوری سے ہو گا۔

Views= (112)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین