کروونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا مساجد اور عبادت گاہوں میں داخلہ بند

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی کورونا صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو ہی مساجد اور عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ مساجد سے کارپٹ اٹھا دیے جائیں، مساجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فیصلہ رکھا جائے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں کہاگیا کہ بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد گھر پر نماز پڑھنےکو ترجیح دیں۔
دریں اثناء عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد انتقال کر گئے اور 6540 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58902 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6540 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 12 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29077 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1119 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 598 ہو گئی ہے۔

Views= (61)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین