انارکلی دھماکہ، مشتبہ گرفتار افراد مزدور نکلے

انارکلی دھماکے کی تحقیقات میں ایک نیا موڑ، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں میں مشتبہ افراد مزدور نکلے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو نے بلڈنگ سے حراست میں لئے گئے مزدوروں کا کھوج لگا لیا ہے۔ مزدور انارکلی تھانے کے قریب چھ جنوری سے بلڈنگ میں کام کر رہے تھے،
سردی سے بچنے کے لیے انارکلی بازار میں گرم کپڑے خریدنے کے لیے گئے تھے۔ ٹھیکیدار اکرم کے مطابق مزدور اس کے ساتھ دس سال سے کام کر رہے ہیں۔
سی ٹی ڈی نے کیمروں میں تصاویر دیکھ کر انہیں20 تاریخ کی صبح چھ بجے حراست میں لیا، تحقیقاتی اداروں نے زیر تعمیر بلڈنگ سے چھ مزدوروں کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ تحقیقات میں بھی مزدور بے گناہ ثابت ہوئے۔
دریں اثناء انارکلی دھماکے کے بعد لوٹ مارکرنیوالےبےحس افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ انعامی بانڈزفروخت کرنے والےحافظ عاصم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی نے موقف اختیار کیا کہ دھماکے میں2 ملازمین مبین اور عبداللہ زخمی ہوئےتوبھگڈرمچ گئی۔بھگڈر میں کاؤنٹر سے زمین پرگرے7 لاکھ25 ہزارلوٹ لئےگئے۔
پولیس کے مطابق لوٹ مار کرنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Views= (96)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین