دلہن کا شادی سے پہلےہیوی بائیک پر علاقے کا دورہ، وڈیو وائرل

شادیوں کا سیزن ابھی جاری ہے اور انٹرنیٹ مضحکہ خیز اور دل لگی ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے جس میں دلہا اور دلہن کے اہم ترین دن کی نمائش ہوتی ہے۔
وہ دن گئے جب دلہنیں اپنی شادی کے دن شرمیلی نظر آتی تھیں۔
ان دنوں، دلہنیں پرانے اصولوں اور دقیانوسی تصورات کو توڑ کر معاشرے میں انتہائی ضروری تبدیلی لا رہی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک دلہن کو بظاہر اپنی شادی سے پہلے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں سرخ لہنگا اور زیورات میں ملبوس دلہن سڑک پر ہیوی بائیک چلاتی نظر آ رہی ہے۔ دلہن کے لاپرواہ رویے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر witty_wedding نامی اکاؤنٹ کے ذریعے ایک کیپرین کے ساتھ شیئر کی گئی جس میں لکھا ہے،
”جب آپ کے گھر والے آپ کی محبت کی شادی کے لیے راضی ہیں۔ ان دوستوں کو ٹیگ کریں جو واقعی اپنی شادی کے لیے بہت پرجوش ہوں کہ بس فیملی مان جائے۔

Views= (151)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین