مقدس بلو منشیات سمگل کرتے 2 ساتھیوں سمیت پکڑی گئی

پنجاب کے علاقے کالا شاہ کاکو ٹول پلازا کے قریب کار سے 164 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کالا شاہ کاکو ٹول پلازا پر ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے 120 پیکٹ چرس اور 17 پیکٹ افیون برآمدہوئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی چرس کا وزن144 کلو اور افیون کا ساڑھے 20کلو گرام کے قریب ہے۔
کار سوار خاتون مقدس الیاس عرف بلو اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندوں قیصر اور گلزار کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ملزمان پشاور سے پنجاب منشیات اسمگل کرتے ہیں۔

Views= (102)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین