شہباز گل کو جیل بھیجنے کے فیصلے کیخلاف پولیس کی نظرثانی کی اپیل مسترد

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
جمعے کو عدالت نے پولیس کی نظر ثانی اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے کا حکم درست ہے۔‘
اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔
جمعے کو شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ شہباز گل پر پاکستان کی فوج کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

Views= (742)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین