پنجاب میں بارشوں کا نیا سسٹم ایک بار پھر اثر انداز ہونے کیلئے تیار

مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور آج سے 16 اگست کے درمیان پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق آج سے 16اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش جب کہ 18اگست تک ڈی جی خان کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے جبکہ فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔

Views= (452)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین