ویڈیو: کیا فیصل جاوید نے عمران خان کیساتھ ترکیہ کی مشہور 'آئس کریم ٹرک' کی؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جشن آزادی جلسے سے خطاب کیا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید عمران خان کو خطاب کے لیے اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہیں تو اسٹیج پر بلاتے ہوئے فیصل جاوید جوش خطابت میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ انہیں اندازہ ہی نہیں ہو پاتا کہ عمران خان نے ان سے دو سے تین مرتبہ مائیک لینے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔
تاہم یہ کلپ سوشل میڈیاپر مقبول ہے اور صارفین اسے ترکیہ کی مشہور ’آئس کریم ٹرک‘ قرار دے رہے ہیں۔
فیس بک کے ایک پیج نے یہ ویڈیو شیئر کی اور لکھا 'فیصل جاوید، خان صاحب کے ساتھ مشہور ترک آئس کریم ٹرک کھیل رہے ہیں'۔
ویڈیو پر صارفین نے بھی خوب تبصرے کیے:

ترکش آئس کریم ٹرک کیا ہے؟
ترکیہ میں آئس کریم کی زیادہ تر دکانوں پر آنے والے گاہکوں کے ساتھ ایک کھیل کھیلا جاتا ہے، انہیں آئس کریم کون پکڑنی ہوتی ہے جب کہ دکاندار انہیں پکڑنے نہیں دیتا۔

Views= (720)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین