بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل اورعمران عباس کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

دبئی: معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ فلمی انداز میں گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں عمران عباس اور امیشا پٹیل کو بالی ووڈ کی فلم’کرانتی‘ کے گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر فلمی انداز میں پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اپنی دوست امیشا پٹیل کے ساتھ میری پسندیدہ بالی ووڈ دھنوں میں سے ایک پر ہمارا فلمی انداز، جسے اصل میں بھی امیشا پٹیل پر ہی فلمایا گیا تھا جبکہ اسے گلوکار اُدیت نارائن اور الکا یاگنک نے اپنی آواز میں گایا ہے‘۔
جہاں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے وہیں مداح اس بات پر حیران ہے کہ جوڑے کے درمیان قربت بہت بڑھ گئی ہے۔

Views= (556)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین