ویگن آر کی بکنگ کروانے والوں کیلئے سوزوکی کمپنی کی بڑی پیشکش

سوزوکی نے ہزار سی سی گاڑی سوزوکی ویگن آر کی بکنگ کروانے پر فری رجسٹریشن کی پیشکش کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ سوزوکی ویگن آر کی بکنگ کروائیں اور فری رجسٹریشن حاصل کریں۔
مزید بتایا گیا کہ یہ پیشکش سوزوکی کے مجاز ڈیلرشپ پر ویگن آر کے تمام ویرینٹ پر محدود مدت کے لیے ہوگی۔
خیال رہے کہ آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مہینے ویگن آر کی پیداوار اور فروخت 3 ہزار 147 یونٹس اور 3 ہزار 180 یونٹس سے کم ہوکر 2 ہزار 463 یونٹس اور 647 یونٹس تک آگئی تھی۔
مزید بتایا گیا تھا کہ پی اے ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ہزار سی سی والی گاڑیوں میں سوزوکی ویگن آر کی فروخت 2 ہزار 131 یونٹس سے 87 فیصد کم ہو کر 282 یونٹس رہ گئی تھی۔

Views= (674)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین