پری زاد سٹار احمد علی اکبر نے ایوارڈز شو میں میزبان احمد علی بٹ کو تھپڑ جڑ دیا

پری زاد سٹار احمد علی اکبر نے ایک نجی ٹی وی کے ایوارڈز شو کے دوران میزبان احمد علی بٹ کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق "پری زاد "سٹار احمد علی اکبر نے ایوارڈز شو کے دوران ایک پرانی بین الاقوامی یاد تازہ کردی جب امریکی اداکارہ وِل اسمتھ نے لائیو تقریب میں بیوی کا مذاق اڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپڑمار دیا تھا۔ویسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ہم ایوارڈ شو کے دوران احمد علی اکبر نے کامیڈین اداکار احمد بٹ کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ " احمد علی بٹ اداکار احمد علی اکبر کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل "پری زاد" کا ذکر کر رہے ہیں"۔ احمد علی بٹ پری زاد سٹار کو کہتے ہیں کہ" میں نے تم سے کہا تھا نہ کہ شہرت ہمیشہ منہ کالا کروا کر ہی ملتی ہے اور تم نے ڈرامہ پری زاد میں ایک نہیں بلکہ 5 ہیروئنوں کے ساتھ منہ کالا کیا ہے"۔
اس جملے کے ادا ہوتے ہی احمد علی اکبر اپنی نشست سے اٹھ کر آتے ہیں اور احمد علی بٹ کو مذاقاً تھپڑ جڑ دیتے ہیں جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

Views= (736)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین