جیل میں قیدی کی لیڈی ڈاکٹر سے جنسی زیادتی کی کوشش

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ایک جیل میں قیدی نے خاتون ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی کوشش کر ڈالی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ مندولی جیل میں پیش آیا ہے۔ قیدی پہلے بھی خواتین کے خلاف جرائم میں ہی قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مندولی جیل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 26ستمبر کو پیش آیا۔ قیدی نے جیل کی خاتون ڈاکٹر کو پکڑ لیا اور اس کے ساتھ زبردستی کی کوشش کی۔
جب ڈاکٹر نے شور مچایا تو قیدی نے اس کا گلہ دبا کر اسے قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔ تاہم جیل عملہ وقت پر پہنچ گیا اور خاتون ڈاکٹر کو بچا لیا۔ قیدی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Views= (719)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین