گاڑی سے ٹکرانے پر شہری کا پاپڑ فروش پر تشدد

لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں گاڑی سے ٹکرانے پر شہری نے پاپڑ فروش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار پاپڑ فروش سڑک پر گاڑی سے ٹکرایا تھا جس پر شہری عرفان نے غصے میں آکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پاپڑوں سے بھرا تھیلا بھی پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پاپڑ فروش پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Views= (1114)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین