انسانیت کے منہ پر طمانچہ، شرمناک ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک ایسا انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور دیکھنے والے افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انسانیت کہیں کونے میں جاکر سو چکی ہے، ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معمر شخص موٹر سائیکل کے پیچھے لٹکا ہوا ہے اور نوجوان بائیک کو تیزی سے بھگا رہا ہے، سفاک نوجوان نے عمر رسیدہ شخص کو کم از کم 1 کلو میٹر کے فاصلے تک گھسیٹا۔
اس کے بعد ایک رکشہ سامنے آگیا جس پر نوجوان نے موٹر سائیکل روک دی۔لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور عمر رسیدہ شخص کو بے دردی سے سڑک پر گھسیٹنے کی وجہ پوچھی تو اس نے معمر شخص کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ نوجوان نے رونگ سائیڈ پر آتے ہوئے ایک گاڑی کو ٹکر ماری اور فرار ہونے کی کوشش کی جس پر معمر شخص نے اس کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے پکڑ لیا لیکن اس نے رکنے کے بجائے موٹر سائیکل تیزی سے دوڑا دی۔
پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔


Views= (2211)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین