اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ فروخت، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا بلیو ایریا کا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ سے زائد مالیت میں فروخت کر دیا گیا۔
اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں 26 جنوری تک وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی جانب سے پلاٹوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے 12 کمرشل اور 46 رہائشی سیکٹرز کے پلاٹوں کی نیلامی کی جانی ہے۔
سی ڈی اے تین روزہ پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے ہی روز 8 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے ذریعے 22 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کا معاوضہ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی جبکہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 26 ساڑھے 8 ارب سے زائد مالیت میں نیلام کیا گیا۔
سی ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ دارالحکومت کے سب سے بڑے کاروباری علاقے بلیو ایریا میں واقع ہے۔
اس کے علاوہ تین مزید پلاٹ جو سی ڈی اے کی جانب سے نیلام کیے گئے ہیں ان میں سے دو پلاٹ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 14 اور ایک پلاٹ سیکٹر آئی 8 کے مرکز میں واقع ہے۔

بلیو ایریا کا ہی پلاٹ 30 لاکھ سے زائد فی سکوائر یارڈ کے حساب سے بھی نیلام ہو سکا، سی ڈی اے حکام کے مطابق آئندہ دو روز میں بھی اتھارٹی ملکی زرمبادلہ میں بڑی سرمایہ کاری شامل کروانے کے لیے پر امید ہے۔

Views= (841)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین