پیٹرول مہنگا : پاکستانی انوکھے حل تلاش کرنے لگے،اس قوم پر پیٹرول پھینک کر آگ ہی لگا دو!

پاکستان میں روپے کی قدر تیزی سے گرنے کے بعد سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہفتے کو ’پیٹرول وڈیزل اور بجلی وگیس مہنگا ہونے‘ کے خوف میں بدلا تو سوشل ٹائم لائنز پر یہ کیفیات نمایاں تھیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو ’پیٹرول بم نہیں پیٹرول ایٹم بم‘ قرار دیا۔
خولہ چوہدری نے ’حد ہو گئی‘ کہہ کر مایوسی کا اظہار کیا تو لکھا کہ ’پیٹرول مہنگا کرنے کے بجائے اس قوم پر پیٹرول پھینک کر آگ ہی لگا دو۔‘
فرخ عباسی نے اپنی ’قائد مریم نواز‘ کی واپسی کی خوشی کا اظہار کیا تو موقف اپنایا کہ ’چوراسی روپیہ کیا چوراسی سو کا بھی ہو جائے تو کوئی مسئلہ نہیں۔‘
ممکنہ مہنگائی کے خدشات کا شکار افراد نے بچت کی راہیں تلاش کرنے کی کوشش کی تو اپنے تجربات دوسروں سے بھی شیئر کیے۔
مدثر راشد نے ’پیٹرول بچاؤ، ڈالر بچاؤ‘ کا مشورہ دیا تو ایک ہی بائیک پر سوار چھ افراد کی تصویر بھی شیئر کی۔
جنید رضا زیدی نے ’مہنگائی پر ٹس سے مس نہ ہونے والے حکمرانوں‘ سے گلہ کرتے ہوئے پوچھا کہ ‘حکمرانوں کو پیٹرول و بجلی پر رقم بڑھانا آسان حل نظر آتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ریاست عوام کو ایسے کب تک مرتا دیکھنا پسند کرے گی۔‘
اشرف بھٹہ نے ’پیٹرول مہنگا ہونے کی خبر سن کر‘ اپنا ردعمل بتایا تو لکھا کہ ’میں نے تو پورے 75 روپے کا پیٹرول خرید لیا ہے سونگھنے کے لیے۔‘
فصیح حسین نے مہنگائی کا حل سوچنے کی کوشش کی تو ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جو پیٹرول کے حالات چل رہے ہیں، گاڑیاں اور موٹرسائیکل بیچ کر شتر مرغ لینا ہی ٹھیک رہے گا۔‘


Views= (623)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین