سلیپ فائٹنگ چیمپئن شپ؛ تھپڑوں نے کھلاڑی کی شکل بگاڑ دی

دنیا بھر میں عوام کیلئے تفریح کی غرض سے کھیلوں کے دلچسپ اور عجیب و غریب مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لوگ بہت بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
ان کھیلوں میں سب سے زیادہ لڑائی کے مقابلوں میں عوام کا جوش خروش قابل دید ہوتا ہے، جس میں کُشتی، کبڈی، باکسنگ اور جوڈو کراٹے وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ باکسنگ سے ملتا جلتا ایک کھیل ’سلیپ فائٹنگ‘ بھی ہے لیکن اس میں کھلاڑی اپنے حریف کو گھونسہ مارنے کے بجائے زوردار تھپڑ رسید کرتا ہے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ جس میں کھلاڑی نے اپنے ایک گال پر اتنے طاقتور تھپڑ کھائے کہ اس کا چہرہ بری طرح بگڑ گیا۔
آر ایکس ایف سلیپ فائٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد رومانیہ میں کیا گیا، جس کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے وحشیانہ لڑائی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔
تیس منٹ دورانیے کے اس مقابلے میں دونوں حریفوں کو ایک دوسرے پر دس دس تھپڑ رسید کرنا ہوتے ہیں لیکن کھیل کے اصول اور قواعد و ضوابط کے ساتھ۔
اس مقابلے کی خاص بات یہ تھی کہ زور دار تھپڑوں کے نتیجے میں کھلاڑی کامسا سورین کا منہ ایک جانب سے بری طرح سوج گیا تھا اور ایک گال پر لگنے والے زخم سے خون بھی رس رہا تھا لیکن مقابلے کا فاتح بھی اسی کو قرار دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کے چیمپئن کا تاج پہنایا گیا۔
اس ویڈیو نے دو مرتبہ یو ایف سی چیمپیئن کونور میک گریگور کو بھی حیران کیا انہوں نے کامسا سورین کے زخموں کو دکھاتے ہوئے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل خوبصورت تکنیک، نئے بھاری وزن کے چیمپئن کو بہت مبارک ہو۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ ایک ایسا جنگی کھیل ہے جس میں مقابلہ منصفانہ نہیں ہے کیونکہ آپ اپنا دفاع نہیں کر سکتے جو کہ جنگی کھیلوں کا پورا نقطہ ہے اس لیے بیکار ہے۔

Views= (546)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین