تشدد سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت، خصوصی پولیس یونٹ غیر فعال کردیا گیا

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد سے ہلاک سیاہ فام شہری کے واقع کے بعد انتظامیہ نے خصوصی پولیس یونٹ کو غیر فعال کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں 29 سالہ سیاہ فام شہری ٹائر نکولس کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے واقع میں ملوث خصوصی پولیس یونٹ کو غیر فعال کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پانچ پولیس اہلکاروں کو 29 سالہ ٹائر نکولس کو مسلسل لاتیں اور مکے مارتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں نوجوان اپنی والدہ کو پکارتا ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ اسکارپین کے نام سے مشہور اہلکاروں کے خصوصی یونٹ کو غیر فعال کردیا گیا ہے جس کا آغاز 2021 میں جرائم کی زد میں آنے والے علاقوں سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیا گیا تھا۔
میمفس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسکارپین یونٹ کو مستقل طور پر غیر فعال کرنا سب کے بہترین مفاد میں ہے، جس کا مطلب ہمارے پڑوس میں امن کی بحالی کے لیے اسٹریٹ کرائمز آپریشن کرنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان سے پیش آنے والے واقع کے بعد سیکڑوں مظاہرین شہر کے سٹی ہال کے سامنے بارش میں جمع ہو کر نعرے لگا رہے تھے جنہوں نے پولیس میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے نوجوان کے ساتھ انصاف اور امن کے نعرے لگائے۔

Views= (492)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین