فیس میں اضافے کی افواہ، کراچی پاسپورٹ آفس میں غیر معمولی رش؛ فیس کیا ہے؟

پاکستانی پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں اضافے کی افواہ پر کراچی کے صدر پاسپورٹ آفس میں ہفتے کے آغاز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔
پیر کو پاسپورٹ آفس صدر میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ہوئے تھے جو پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کی خبروں پر پاسپورٹ بنوانے کی جدوجہد کررہے تھے۔
کراچی پاسپورٹ آفس ذرائع کے مطابق پیر کو صدر پاسپورٹ آفس میں عام دنوں سے زیادہ رش ہوتا ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ فیسوں میں اضافے کا سن کر بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے ہوں۔
تاہم ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے لیکن ای پاسپورٹ سہولت کا اجرا فی الحال نہیں کیا گیا لیکن حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی گئی تھی اور یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجرا پر ہی لاگو ہوگی، باقی فیسیں اپنی جگہ برقرار ہیں۔
ڈائریکٹر پاسپورٹ کراچی صدر خالد میمن نے بتایا کہ یہ صرف کراچی میں نہیں پورے پاکستان میں پاسپورٹ کے دفاتر پر رش ہے۔
ڈائریکٹر پاسپورٹ صدر کے مطابق مشین ریڈایبل پاسپورٹ میں 14 دن میں ملنے والے نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار، 5 دن میں ملنے والے ارجنٹ کی فیس 6 ہزار، ڈبل پیج یعنی 100 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور 10 سال والے پاسپورٹ کی فیس بھی 6 ہزار ہے۔

Views= (413)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین