لال حویلی سیل کیے جانے کی ویڈیو منظر عام پر ؛شیخ رشید کا شدید ردعمل

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 4 یونٹس سمیت سات اراضی یونٹس سیل کر دیئے۔
رہائش گاہ لال حویلی کے دو یونٹس سیل کرنے پر ردّ عمل دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہےکہ معاملے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ رات میں مجھے گرفتارکرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا، یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، بہانہ بنا کر انہوں نے حویلی کو سیل کیاہے۔
لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیاجائے، یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے۔
دریں اثناء لال حویلی کو سیل کیے جانے کے کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں پولیس اور ایف آئی اے اہل کاروں کو لال حویلی میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


Views= (1010)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین