فواد چودھری کو رہا کرو،اداکارہ ریشم میدان میں آ گئی

پاکستانی اداکارہ ریشم نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کو گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا تھا۔
اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی مطالبہ کیا۔
ریشم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ' میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے'۔

Views= (581)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین