اچھی صحت کے لیے پانی پینے کے بہترین اوقات کون سے ہیں؟

پانی کو مناسب مقدار میں پینے سے جسم کے اعضاء بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔
اگر جسم میں پانی کی کمی ہو جائے تو ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسی لیے یہ بات کہی جاتی ہے کہ زیادہ پانی پینا انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے تاہم ہم نے کئی مرتبہ سنا ہے کچھ خاص اوقات میں پانی پینا صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔
کہا جاتا ہے کہ صبح اٹھتے ساتھ ہی پانی پینا صحت کے لیے کارآمد ہے تاہم کھانا کھانے کے بعد پانی پینے سے اجتناب کرنے کی بھی نصیحت کی جاتی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہر غذائیت لونیت باترا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں پانی پینے کے بہترین اور موزوں اوقات بتائے ہیں۔
ماہر غذائیت کے مطابق ان پانچ اوقات میں پانی پینے کی عادت ڈالنی چاہیے۔
صبح اٹھنے کے بعد
ماہرین کے مطابق صبح اٹھتے ہی پانی پینے سے رات کو نیند کے بعد جسمانی اعضاء جلدی کام کرنے لگ جاتے ہیں جس سے صحت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔
ورزش کے بعد
ورزش کرنے کے بعد معقول مقدار یا حسب ضرورت پانی پینے سے دل کی دھڑکن نارمل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ورزش کے دوران پسینے کی وجہ سے ہونے والی پانی کی کمی کو بھی اس کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔
کھانے سے پہلے
لونیت باترا کے مطابق کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے پانی پینا صحت کے لیے بے حد مفید ہے تاہم کھانے کے بعد پانی پینے ہاضمے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بیماری میں پانی پینا
جب انسان بیمار ہوتا ہے تو اس وقت جسم کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیے بخار کی حالت میں پانی پینے سے نہ صرف جسم اچھی طرح سے کام کرتا ہے جبکہ ٹھیک ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔
جب بدن تھکاوٹ کا شکار ہو
جب انسان تھکاوٹ کا شکار ہوتا تو اس وقت اسے پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسی لیے تھکاوٹ کے وقت پانی سے جسم کو تروتازہ رکھنا بے حد ضروری ہے۔

Views= (893)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین