گھریلو و کمرشل صارفین کیلئے گیس 124 فیصد تک مہنگی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط کے تحت گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 16 سے 124 فیصد تک اضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 50 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنے والے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا تاہم پروٹیکٹد صارفین پر50روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پر 500 روپے فکسڈ چارجزعائد کردیے گئے۔
نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے گیس ٹیرف کو121 سے بڑھا کر200 کیوبک میٹرکردیا گیا۔ 121 کیوبک میٹرگیس صارفین کے ٹیرف میں 79روپے اضافہ کردیا گیا۔
کمرشل، صنعتوں اور پاور سیکٹر کےلیے بھی گیس مہنگی کر دی گئی۔ کمرشل صارفین کے گیس ٹیرف کو 3ہزارایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیاگیا۔
آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط کے تحت ای سی سی نے بی آئی ایس پی کیلئے 40 ارب روپے کی سپلیمنٹری تکنیکی گرانٹ بھی منظور کرلی ۔ پروگرام کا بجٹ 360 ارب سے بڑھ کر 400 ارب روپے ہوجائے گا۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث عوام کو بجلی بلوں پر دیا گیا عارضی ریلیف بھی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ صارفین سے مؤخر شدہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 55 ارب وصول کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے سمیت مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔ سگریٹس کے ساتھ جوسز اور کولڈ و انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ۔ نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔

Views= (383)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین