چھٹی کلاس کی طالبہ کی خودکشی والدین کے عدم مساوات کا شاخسانہ نکلی

حیدرآباد کے نجی اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ مومنہ کی خودکشی والدین کی عدم توجہ، بے رخی اور بچوں کے درمیان عدم مساوات کا شاخسانہ نکلی۔
طالبہ مومنہ کا اسکے دکھوں کی ترجمانی کرتا ہوا آخری خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جسے پڑھنے والی ہرآنکھ اشکبار ہوگئی۔
حیدرآباد کے نجی اسکول میں تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرنے والی طالبہ مومنہ نے اپنے آخری خط میں لکھا ہے کہ ”میں اپنے والدین سے نفرت کرتی ہوں ،ایک دفعہ میرے اور میری بہن کے سر میں درد تھا۔ ہماری امی نے اُس کا خیال رکھتے ہوئے اُس کی ٹیوشن سے چُھٹی کرائی، لیکن میری کوئی پرواہ نہیں کی اور ٹیوشن بھی بھیج دیا۔
بچی نے مزید لکھا کہ”جب میں ٹیب استعمال کررہی تھی تو میرے والد نے مجھے ڈانٹا لیکن میری بہن کو کچھ بھی نہیں کہا، جب ہم کھانا کھارہے تھے اور میری بہن آرام سے نہیں کھارہی تھی تو ہمارے والدین کہتے کہ کوئی مسئلہ نہیں،
جب میں نہیں کھاتی تو مجھے ڈانٹ پڑتی تھی۔جب میں اوپر چھت پر جاتی یا بھائی کے ساتھ کھیلنا چاہتی تو میرے ماں، باپ مجھے بُرا بھلا کہتے تھے ،
اس لئے میں اپنے والدین سے نفرت کرتی ہوں۔ میں خودکشی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں “۔

Views= (2044)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین