وہ غذائیں جو خالی پیٹ کھانے سے گریز کرنا چاہیے

صبح کے آغاز پر عموما ہم ایسی غذائوں کا انتخاب کرتے ہیں جن کو کھا کر ہم دن بھر توانا رہتے ہیں تاہم ماہرین نے چند ایسی غذاوں سے اجتناب برتنے کو کہا ہے کہ جنہیں خالی پیٹ کھا کر ہم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
صحت کے ماہرین کا ماننا ہے کہ مرغن اور مصالحوں سے بھرپور غذاؤں کو خالی پیٹ کھانے سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ یہ پیٹ میں تیزابیت پیدا کرتی ہیں اور پیٹ میں درد اور گیس کا سبب بنتی ہیں۔
صبح سویرے خالی پیٹ بہت زیادہ میٹھی غذا جگر کے نقصان کا باعث بنتی ہے اس کی وجہ یہ ہے جگر ایک خاص مقدار میں چینی کو حل کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی والی اشیا جیسا کہ کیک اور اسمودی کو بالکل استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔
اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس کا خالی پیٹ استعمال انتہائی مضر ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود کاربونیٹڈ ایسڈ معدے کے ایسڈ کے ساتھ مل کر صحت کے کئی مسائل کو جنم دیتا ہے۔
خالی پیٹ بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معدے کی جھلی کو نقصان پہچاتا ہے اس طرح ہاضمہ کا نظام متاثر ہوتا ہے اور دن بھر معدہ بوجھل رہتا ہے۔

Views= (999)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین