ایلون مسک کی کمپنی کی طویل ترین خلائی پرواز ملتوی

ایلون مسک کی مشہور خلائی تحقیقی کمپنی اسپیس ایکس نے 2 خلاء بازوں پر مشتمل عملے کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کا فیصلہ عین وقت پر ملتوی کردیا۔
ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے ’’CREW-6‘‘ مشن کی روانگی کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشن کیلئے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اماراتی خلاء باز سلطان النیادی ایک روسی اور 2 دیگر خلاء بازوں کے ساتھ 6 ماہ کے طویل مدتی مشن کے حصے کے طور پر پرواز میں شامل ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹیم امریکی خلائی ایجنسی ”ناسا“ کے 69 ویں مشن کے ایک حصے کے طور پر فیلکن 9 ”Falcon 9“ راکٹ کے ذریعے لے جانے والے ”SpaceX Dragon Endeavour“ خلائی جہاز پر کینیڈی اسپیس سینٹر میں کیپ کیناورل سے بھیجی جانی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشن کے عملے نے لانچ ڈے کیلئے حتمی تیاریاں مکمل کرلی تھیں جبکہ فالکن 9 راکٹ اور اسپیس ایکس ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز لانچ پیڈ پر رکھے جاچکے تھے۔
ناسا کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ مشن گراؤنڈ سسٹم میں خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، روانگی کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیوز میں النیادی کو دکھایا گیا ہے کہ وہ مشن کی لانچنگ سے قبل آخری لمحات میں اپنے بچوں کو الوداع کہہ رہے ہیں، ان کے اپنے بچوں کے ساتھ دل کو چھو لینے والے مناظر سامنے آئے، جب وہ گاڑی پر سوار اور اپنے بچوں کو الوداع کررہے تھے۔
النیادی نے طے شدہ لانچنگ سے چند گھنٹے قبل مقامی میڈیا کو دیئے گئے پریس بیانات میں کہا تھا کہ ٹیم نے نفسیاتی تیاری کو بڑھانے کیلئے آخری دن کے اختتام پر کچھ مشقیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ کریو 6 ”CREW-6“ مشن عرب خلاء بازوں کیلئے پہلا طویل المدتی مشن ہے، جو 6 ماہ پر محیط ہے، اسے شیخ محمد بن راشد اسپیس سینٹر نے یو اے ای کے خلاء باز پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر لانچ کیا تھا۔

اس ٹیم میں ناسا کے مشن کمانڈر اسٹیفن بوون، خلائی جہاز کے کمانڈر وارن ہوبرگ اور مشن کے ماہر آندرے فیڈیائیف شامل ہیں۔ خلاء باز نکولائی شیپ، اولیگ کونونینکو اور لارل اوہارا بھی بعد ازاں ٹیم میں شامل ہوں گے، مشن کے دوران، اماراتی خلاء باز بیرونی خلاء کے بارے میں اہم سائنسی نتائج تک پہنچنے کیلئے تجربات اور جدید تحقیق میں شامل ہوں گے۔

Views= (481)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین