میری غیر اخلاقی ویڈیوز کس نے لیک کیں؟ حریم شاہ نے بتا دیا

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جو کہ وائرل ہوگئیں۔تاہم اب مراکش میں مقیم حریم شاہ نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان ویڈیوز کے اصلی اور ذاتی ہونے کا اعتراف کیا۔
حریم نے بتایا کہ ’یہ ویڈیوز کچھ سال قبل میں نے خود اپنے موبائل سے بنائی تھیں، ان میں سے ایک کراچی میں موجود گھر میں بنائی گئی جب کہ دوسری اسلام آباد میں بنائی گئی تھی
لیکن چونکہ اس وقت صندل اور عائشہ میرے ساتھ رہ رہی تھیں تو انہوں نے میرا موبائل چوری کرکے ویڈیوز محفوظ کرلی تھیں‘۔ حریم شاہ کے مطابق ’ویڈیوز وائرل ہونے سے قبل ہی انہیں صندل اور عائشہ ناز کی جانب سے کئی دھمکیاں مل چکی تھیں کہ ہم تمہاری ویڈیوز وائرل کردیں گے‘۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ’ صندل اور عائشہ کی دھمکیوں کے بعد میں نے اسلام آباد میں ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا لیکن میری شکایت پر مجھے کہا گیا جب تک مواد منظر عام پر نہیں آجاتا کارروائی نہیں کی جاسکتی‘۔ حریم کے مطابق ’صندل اور عائشہ نے ویڈیوز میری شادی شدہ زندگی میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے لیک کیں، وہ جلن اور حسد میں اتنا آگے جاچکی ہیں کہ انہوں نے میری ذاتی ویڈیوز موبائل سے چوری کرکے لیک کردیں جس کے لیے وہ جلد ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کریں گی‘۔

Views= (4265)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین