جوائے لینڈ کے بعد دوسری پاکستانی فلم کانز فلمی میلے کے لئے منتخب

کانز فلمی میلے میں منتخب ہونے والی پاکستانی فلم نور میں ثروت گیلانی ، عمیر رانا ، تنیشا شمیم نے مرکزی کردار ادا کیا۔
پاکستانی فلموں کی کامیابی کا سلسلہ جاری، یوٹیوب چینل سی پرائم کے لئے تیار کی گئی۔ شارٹ فلم نورکانز کی بیسٹ ہیتلھ فلم کیٹگری کے لئے منتخب ہوگئی۔
اس فلم کے ساتھ کانز فلمی میلے کے لئے یہ دوسری فلم ہے جس نے کانز میلے میں کامیابی حاصل کی۔ نور فلم کا مقابلہ استونیا کی شارٹ فلم مائی گفٹ سے ہوا، جس میں یہ فلم بیسٹ ہیتلھ فلم کی کیٹگری میں منتخب ہوئی۔
اسی میلے کے لئے ایک اور پاکستانی فلم پہچان بھی بیسٹ ہیومن رائٹس فلم کی کیٹگری کے لئے نامزد ہوئی تاہم یہ فلم کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
اس فلم کے مقابلے میں انڈونیشن فلم میکر کی فلم تھری فیس آف شریعیہ منتخب ہوئی۔
نور شارٹ فلم کی کہانی ایک ایسی بچی کی ہے جو کہ بینائی کے مسائل کا شکار ہوتی ہے لیکن اس کے گھر والوں اس مسئلے کو سمجھنے کو تیار نہیں ہوتے۔
اس شارٹ فلم میں ثروت گیلانی، منزا وقاص، تنیشا شمیم، عمیر رانا سمیت تسنیم انصاری نے اداکاری کی۔ فلم کی ہدایات دیں عمر عادل نے۔

Views= (470)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین