اداکارہ عفت عمر کی غیر مناسب لباس میں تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عفت عمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔
اداکارہ و ماڈل اپنی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے اکثر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں معروف اداکارہ اور ماضی کی سپر ماڈل عفت عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا اور ایک تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عفت عمر نے انتہائی غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ عفت عمر کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے انہیں لباس کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ عفت عمر نے ڈرامہ سیریل ’اے مشت خاک‘، ’بے رخی‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Views= (1239)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین