2 منٹ میں گہری نیند سلانے والے فوجی طریقے

طبی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی مختلف تحقیقات اور مطالعوں سے پتہ چلتا ہے کہ بہتر صحت اور روز مرہ کے امور نمٹانے کیلئے 24گھنٹوں میں کم ازکم 6 سے 7 گھنٹے کی نیند انتہائی ضروری ہے، تاہم اب 2 منٹ میں گہری نیند سلانے والے فوجی طریقے بھی سامنے آگئے ہیں۔
انکارپوریٹڈ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ وقت طے کیا جائے تاکہ 7سے8 گھنٹے کی نیند لی جا سکے، مثلاً ایک شخص کو صبح 6 بجے اٹھنا ہو تو بلاشبہ اسے جلد سونے کے وقت کا انتخاب کرنا ہوگا کیونکہ جب تک وہ مکمل طور پر تھکا ہوا نہ ہواس کو فوراً نیند نہیں آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق بنیادی تربیت میں ہرسپاہی صبح5بجے اٹھتا ہے اور رات 9 بجے بستر پر چلا جاتا ہے، یہ ایک معمول ہے جو نیند کے نظم و ضبط کا داخلی نقطہ ہے،یہ ایک مشق ہے اور اس کے مطابق ہی سویا جاتا ہےاوراسی نظم ضبط پر کاربند رہا جاتا ہے۔
اس نظم ضبط کے تحت سب سے پہلے نمبر پرچہرے کو مکمل سکون درکار ہوتا ہے ، آہستہ آہستہ گہرا سانس لیتے ہوئےآنکھیں بند کریں ،اس سے چہرے کے تمام پٹھے آرام دہ ہوتے چلے جائیں گے۔
دوسرے نمبر پر کندھوں اور بازئوں کا تنائو کم کرنا ضروری ہے، چہرے اور گردن کے پٹھوں کو آرام دینے کے بعد ایسا محسوس ہونے لگتا ہے جیسے آدمی سیٹ یا بستر میں دھنس رہا ہو۔ پھر اپنے دائیں بازو کے اوپری حصے سے شروع کرتے ہوئے۔ آہستہ آہستہ اپنے بازوؤں اور ہاتھوں کو آرام دہ کرنا ہے۔ انہی اقدامات کو بائیں جانب دہرائیں۔ اور دوران آہستہ اور گہرائی سے سانس لینے کے تسلسل کو مدنظر رکھیں۔
تیسرے نمبر پراپنے سینے کو آرام دہ بنایا جاتا ہے،اور یہ آرام آہستہ اور گہری سانس لینے سے کیا جاتا ہے۔
چوتھے نمبر پرٹانگوں کو آرام دیا جاتا ہے، دائیں ران سے شروع ہو کر، پھر گھٹنے اور ٹخنے، پاؤں اور اس کی انگلیوں تک کو آرام دہ کیا جاتا ہے ،پھر بائیں ٹانگ کے ساتھ بھی ایسا کرنا ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پانچویں اور آخری نمبر پر اپنے دماغ کو پرسکون کیا جاتا ہے، کسی بھی چیز کے بارے میں نہ سوچنا مشکل ہے لیکن ہر رات ایک معمول پر قائم رہنے سے فائدہ ہوگا،سوچنے کی تکنیک کو ذہن میں ایک آرام دہ تصویر کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ اندھیرے میں آرام سے لیٹے ہوئے تصور کرنا۔ اس صورت میں کہ یہ کام نہیں کرتا ہے۔ فقرے ”سوچنا نہیں ہے“ کو 10 سیکنڈ تک دہرایا جا سکتا ہے۔

Views= (1002)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین