میرا دل یہ پکارے سے مشہور ہونے والی عائشہ کی پہلی میوزک ویڈیو

سوشل میڈیا سنسیشن عائشہ نے زی کے کے نئے ریلیز ہونے والے گانے بادل سے گئے کی میوزک ویڈیو میں فیچر کی۔ تاہم اس میوزک ویڈیو سے عائشہ زیادہ متاثر نہ کرسکیں۔
عائشہ نے بالی وڈ کے پرانے گانے میرا دل یہ پکارے پر اپنی دوست کی شادی پر ڈانس کرکے شہرت حاصل کی۔ جس کے بعد سے عائشہ (میرا دل یہ پکارے گرل) کو ماڈلنگ کی مزید پراجیکٹس ملے۔
عائشہ نے حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو کو شیئر کیا جس میں عائشہ نے فیچر کیا اور اداکاری کی۔ بادل سے گئے گانے کو زیڈ کے نے ڈائریکٹ اور گایا ہے، جس کی کمپوزیشن روشن، ربی اور اظہر نے دی ہے۔
ویڈیو کے لیے عائشہ کا میک اپ پیٹر شہزاد نے کیا تھا، اور اس کی وارڈروب اور اسٹائلنگ عائشہ ضیا نے کی تھی۔
عائشہ کے اس نئے ویڈیو سانگ پر ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین عائشہ کو ٹرول کر رہے ہیں جبکہ بہت سوں نے عائشہ کے ڈیبیو ویڈیو پر ان کی کوشش کو سراہا۔

Views= (1004)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین