رنبیر اور شردھا اپنی نئی فلم کی تشہیر الگ الگ کیوں کر رہے ہیں؟

کیاعالیہ بھٹ نے منع کیا ہے؟

بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی کامیڈی رومانس فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی تشہیر سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہیں ، کہا جا رہا ہے کہ شاید عالیہ بھٹ نے رنبیر کو شردھا کیساتھ اپنی فلم کی تشہیر سے منع کر رکھا ہے۔
انڈین خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق فلم کی تشہیر کے لیے انٹرویوز کے علاوہ انسٹاگرام رِیلز کے ذریعے سے بھی بھرپور انداز میں کی جا رہی ہے،اس سلسلے میں میڈیا سیشن کے دوران رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ وہ اور شردھا کپور الگ الگ فلم کی تشہیر کیوں کر رہے ہیں؟ابھی وہ اس کا جواب دینے کے لیے تمہید باندھ رہے تھے کہ ایک اور صحافی نے سوال داغ دیا کہ کیا آپ کی اہلیہ عالیہ بھٹ کو شردھا کپور کے ساتھ فلم کی تشہیر پر کوئی اعتراض ہے یا انہوں نے منع کیا ہے؟
رپورٹ کے مطابق اس کے جواب میں رنبیر کپور نے واضح کیا کہ ’وہ (عالیہ بھٹ) کیوں منع کریں گی، ایسا کس نے کہا ہے۔اس سے پہلے کہ صحافی کوئی اور سوال پوچھتے رنبیر کپور نے ایک بار پھر مائیک سنبھالتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے ہی افواہ اڑا رہے ہیں اور تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شاید اس لیے کہ آج کل میری زندگی میں تنازع نہیں ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنبیر کپور سے ایک اور تقریب میں بھی ایسا ہی سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم میکرز چاہتے ہیں کہ عوام سنیما گھروں میں ہی پہلی بار نئی جوڑی کو دیکھیں، ان کی بیٹی راہا اور اہلیہ عالیہ بھٹ کشمیر میں ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ جلد واپس آئیں کیونکہ میں سے ملنے کے لیے بے چین ہوں۔
اداکارہ عالیہ بھٹ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں اپنی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔

Views= (455)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین