عمران خان کے وارنٹ معطل؛ آئی جی بلوچستان کو عدالت کانوٹس ؛13 مارچ کو طلبی

بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیے ہیں جبکہ آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کی ٹیم جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر اس وقت لاہور میں موجود ہے۔
عدالت نے آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل، ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر دیے
عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے خلیل کاکڑ کو بھی نوٹس جاری کیا ہے
گزشتہ روز اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں درج کیے گئے بغاوت کے مقدمے میں کوئٹہ کی مقامی عدالت کے جج نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
پی ٹی آئی بلوچستان نے عمران خان کے خلاف درج مقدمہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کوئٹہ میں درج مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
وکیل سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانہ کی حدود میں سرزد نہیں ہوا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کیا جائے، جوڈیشل میجسٹریٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ معطل کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔
سماعت کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمے اور وارنٹ گرفتاری 2 ہفتوں کے لئے معطل کردیے، عدالت نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل اور ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر دیے۔
عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے خلیل کاکڑ کو بھی نوٹس جاری کر دئیے، اس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

Views= (419)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین