سڑک پر باکسنگ کیسے کرنی چاہیے؟ دو کار سوار کی دلچسپ لڑائی کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز بہت جلد ہی وائرل ہو جاتی ہیں، جو کہ منفرد تو ہوتی ہی ہیں ساتھ ہی دلچسپ بھی بن جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستان کی ہی ایک سڑک کی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب دو شہری گاڑیوں سے اتر کر آپس میں باکسنگ کرنے لگے۔
گہما گہمی والی اس سڑک کے فاسٹ ٹریک پر دو مسافر اپنی گاڑیوں سے اتر کر آپس میں باکسنگ کرتے دکھائی دیے، جبکہ ان کی گاڑیوں کے پیچھے ٹریک پر ٹریفک کی لمبی قطار لگ گئی۔
اس سب میں ایک صارف نے ویڈیو بھی بنا ڈالی، جس میں دونوں مسافر آپس میں لڑائی تو کر ہی رہے تھے مگر اپنی باکسنگ کی صلاحیتوں کو بھی خوب دکھا رہے تھے، لیکن دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ کسی کے بھی مکے میں وہ بات نہیں تھی۔
باکسنگ کا یہ انداز اس لیے بھی وائرل ہوا کہ کیونکہ دونوں مسافر تشدد کے بجائے ایک دوسرے کو کینگرو کی طرح مکہ مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔
دوسری جانب صارف نے بھی سمجھانے کی کوشش کی، جبکہ پولیس اہلکار بھی منظر میں نظر آ گیا تاہم دونوں کا غصہ ٹھہرنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

Views= (1170)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین